Asifa Bhutto, Multan, Karachi, Maryam Nawaz, Lahore, PDM jalsa
30 نومبر 2020 (15:15) 2020-11-30

ملتان : پی ڈی ایم کا پاور شو، آصفہ بھٹو زرداری کراچی اور مریم نواز لاہور سے ملتان پہنچ گئیں، آصفہ بھٹو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی غیر موجودگی میں ان کی نمائندگی کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق ملتان پہنچنے کے بعد مریم نواز نے کہا کہ حکومت کو گھر بھیج کر ہی دم لیں گے۔ مسلم لیگ ن مریم نواز نے حکمرانوں کو للکار دیا۔

ملتان روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں اُن کا کہنا تھا کہ عوام تمام رکاوٹٰیں توڑ کر جلسے میں شریک ہوں گی۔ انہوں نے کہا حکومت جتنی مرضی کوشش کر لے جلسے تو ضرور ہو گا چاہیے باغ کے اندر ہو یا باہر۔

ادھر بلاول بھٹو کی کمی پوری کرنے کے لیے چھوٹی بہن آصفہ بھی ملتان پہنچ گئیں ہیں۔ وہ ریلی کی قیادت کرتے ہوئے جلسہ گاہ پہنیں گی۔

واضح رہے کہ اپنے ایک پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا تھا کہ سلیکٹڈ حکومت آمریت کا ہی دوسرا روپ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حقیقی جمہوریت کے لیے ایسے حکمرانوں سے نجات ضروری ہے۔

گھنٹہ گھر چوک میں موجود اپوزیشن جماعتوں کے کارکن پرجوش ہیں اور وہ حکومت مخالف نعرے لگا لگا کر سیاسی ماحول اور بھی گرما رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ملتان انتظامیہ کی جانب سے قاسم باغ اسٹیڈیم کو نو گو ایریا میں تبدیل کر دیا گیا ہے، چاروں طرف کنٹینرز کی دیواریں اور پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے۔ شہر میں کرفیو کی صورتحال ، کاروباری مزاکز بند ، ٹرانسپورٹ سروس معطل ، کوئی ملتان میں داخل نہ ہو سکے۔ اس کے علاوہ سندھ پنجاب بارڈر پر بھی کنٹینرز لگ گئے ہیں۔

ادھر، علی قاسم گیلانی کو بھی رہائی کا پروانہ مل گیا ہے، لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے علی قاسم گیلانی کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔


ای پیپر