In New Zealand, Sarfraz Ahmed and Muhammad Abbas were allowed to join the national squad
30 نومبر 2020 (10:19) 2020-11-30

لاہور:عالمی وبا کا شکار پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد اور فاسٹ باﺅلر محمد عباس کو نیوزی لینڈ میں موجود قومی سکواڈ کو جوائن کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد اور محمد عباس موذی مرض کے ہسٹارک کیسز کے حامل تھے جبکہ اب دونوں کو نان انفیکشن قرار دیا گیا ہے اور وہ ہسٹارک کیسز کی وجہ سے مکمل آئسو لیشن میں تھے۔

تیسرے ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد آج ٹیم کو گراﺅنڈ ٹریننگ کی اجازت ملنے کا امکان ہے جبکہ نیوزی لینڈمیں پاکستانی سکواڈ کے پہلے ٹیسٹ میں 6ارکان کے رزلٹ مثبت آئے تھے۔

کرائسٹ چرچ میں قومی کھلاڑیوں اورسپورٹ سٹاف نے گراﺅنڈ میں چہل قدمی اور ہلکی پھلکی ٹریننگ کی ہے۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ پہنچنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے سکواڈ میں شامل 6 ارکان کا عالمی وبا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جبکہ گزشتہ دنوں ایک اور کھلاڑی کا ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ مثبت آنے والوں میں 6 میں سے 2 ارکان پہلے بھی وبا کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ کرکٹ سکواڈ کے کرائسٹ چرچ پہنچنے پر ٹیسٹ کیے گئے تھے،کیویز کرکٹ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ پاکستان سکواڈ کے کچھ اراکین نے آئسولیشن کے پہلے دن ایس او پیزکی خلاف ورزی کی۔لاہور سے روانگی کے وقت دورہ کرنےوالے تمام سکواڈ کے عالمی وبا کے ٹیسٹ منفی آئے تھے۔

نیوزی لینڈ روانہ ہونے والی پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈمیں تین ٹی 20 اوردوٹیسٹ میچ کھیلے گی،پی سی بی کے مطابق فخرزمان میں بخارکی علامات پائی گئیں ،ان کی اوردیگرکھلاڑیوں کی صحت کومدنظررکھتے ہوئے انہیں ٹیم سے ریلیز کردیا گیا تھا تاہم بعدازاں فخر زمان کا عالمی وبا کا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔


ای پیپر