Smart Lockdown has been implemented in different parts of Punjab
30 نومبر 2020 (09:45) 2020-11-30

لاہور:عالمی وبا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظرپنجاب کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن کانفاذ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ زیادہ ٹیسٹ مثبت آنے والوں علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن لگایا جا رہا ہے۔

لاہور کے 26علاقوں،راولپنڈی کے 15،ملتان کے7،لیہ کے 5،سرگودھا کے4،گوجرانوالہ کے 3،فیصل آباد کے4،ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 3 اورمیانوالی کے2علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن لگا دیا گیا۔

دیگر علاقوں میں واپڈا ٹاﺅن لاہور،بحریہ ٹاﺅن میں غوری بلاک،عمر بلاک،شاہین بلاک،سفاری بلاک،گل بہار بلاک،گل مہر بلاک،بابر بلاک،اوورسیز بلاک، عسکری 10میں سیکٹرC&Dکو بند کر دیا گیا۔

لاہور میں DHAفیز3 میں X,Y,Z, فیز5میں سیکٹرA&Gفیز6 میں سیکٹرD, کیولری گراﺅنڈمیں گلی نمبر7 اور8 میں لاک ڈاﺅن لگایا جارہا ہے۔ پنجا ب کوآپریٹوہاﺅسنگ سوسائٹی میں بلاک C,D،عسکری 15،طارق بلاک گارڈن ٹاﺅن،ماڈل ٹاﺅن اور فتح گڑھ کے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن لگا دیا گیا۔

 گوجرانوالہ میں پیپلز کالونی کے بلاک Xاور بلاک Yکو بند کر دیا گیا۔لیہ میں اسلم موڑ،محلہ شیخ والا،ایمپلائی کالونی،احمد لرننگ سکول سٹریٹِ219چک نوکاکڑ اورچوک339ٹی ڈے اے کوبند کیا جائے گا۔

میانوالی میں محلہ سادات پکی شاہ مردان جبکہ فیصل آباد میں محلہ کوہ نور،مدینہ ٹاﺅن،پیپلزکالونی نمبر2اور بلاک 8سٹی ہاﺅسنگ سوسائٹی کوبند کیاگیاہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں محلہ اسلام نگر،محلہ شاہ حسین،محلہ چھار، سرگودھا میں سٹریٹ6 بلاکX سیٹلائٹ ٹاﺅن،مقام حیات کالونی اور بلاک اے سلطان کالونی شامل ہیں۔

راولپنڈی میں برکی جدید،جرموتی کالان،دریالاکاکھی،محلہ زارگاران، دولتہ،ایئرپورٹ ہاﺅسنگ سوسائٹی، مرزاکالونی،ٹینک بھاٹہ،گلی نمبر 3بلاک اے تہماسم آبادکے علاقوں کو بند کیاجائے گا۔

بلاک ڈی سیٹلائٹ ٹاﺅن،نیومال پور،شاہین ٹاﺅن فیز2پراچہ چوک ڈھوک کنگال،گلزارقائدسٹریٹ 17ِِ، فاروق اعظم روڈشمس آباد اور لالہ رخ واہ کینٹ ٹیسلا کے علاقے شامل ہیں۔

ملتان میں گرین ایونیوہاﺅسنگ سوسائٹی،بلاک سی پیر ممتاز آباد،صدیق بلاک گلی نمبر 1اسلام پورہ،بلاک اے قاسم روڈکینٹ، شیر شاہ روڈ تونسہ سٹریٹ گارڈن ٹاﺅن، گلگشت کالونی اور شاہ رکن عالم بلاک سی کوبند کیا جارہا ہے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن(ر)محمد عثمان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاﺅن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز،ریسٹورانٹ،دفاتر(نجی اور سرکاری )بند رہیں گے۔

علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی،انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا۔ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی۔

تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹور،لیبارٹریاں،کولیکشن پوائنٹس،ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

ملک شاپس،چکن اورگوشت/مچھلی کی شاپس اور بیکریاں صبح 7سے شام 7بجے تک کھلی رہیں گی۔گروسری سٹورز،جنرل سٹورز،آٹا چکیاں،فروٹ،سبزی کی دکانیں، تندور اور پیڑول پمپس 9بجے سے شام 7بجے کھل سکیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سمارٹ لاک ڈاﺅن کا مقصد وبا سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں سے لوگوں کی آمدورفت کو محدود کرنا ہے۔متاثرہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن سے ہی وبا سے زیادہ لوگوں کو متاثر ہونے کے خطرے سے بچا یا جا سکتاہے۔

احتیاط نہ کرنے سے موذی مرض کی دوسری لہر مزید شدت اختیار کر سکتی ہے۔احتیاط کر کے ہی اس موذی بیماری کے پھیلاﺅ کو روکا جا سکتا ہے۔


ای پیپر