Newly elected US President Joe Biden has been injured
30 نومبر 2020 (09:22) 2020-11-30

واشنگٹن: امریکہ کے نو منتخب صدر جوبائیڈن انجری کا شکار ہوگئے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوزف بائیڈن اپنے پالتو کتے کے ساتھ کھیلتے ہوئے ٹخنہ مڑوا بیٹھے جبکہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جوبائیڈن کو کئی ہفتے واکنگ بوٹ استعمال کرنا پڑسکتا ہے۔

صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن سے شکست کھانے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جوبائیڈن کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن کی جیت کوماننے سے صاف انکار کرتے ہوئے امریکی انتخابات کو فراڈ قرار دیدیا جبکہ روسی صدر نے بھی جوبائیڈن کی جیت پر ان کو مبارکباد نہیں دی تھی۔

وسی صدر پیوٹن نے نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کو 3 ہفتے گزر جانے کےبعد تک مبارکباد پیش نہیں کی ،اس سلسلے میں عالمی میڈیا حیر ت میں مبتلا ہے کہ روسی صدر نے ابھی تک بائیڈن کو مبارکباد پیش کیوں نہیں کی ۔

روسی صدر پیوٹن نے سرکاری ٹی وی کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی جوبائیڈن کو امریکی صدر تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں ،انہوں نے واضح کیا کہ وہ امریکہ کے ہر اس رہنما سے بات چیت کرنے کیلئے تیار ہیں جس پر امریکی عوام کا اعتماد ہو ۔انہو ں نے کہا عوام کا اعتماد اُسی پر ہو گا جس کی جیت قانونی طریقے سے ہو گی ۔

پیوٹن نے مزید کہا بائیڈن کو مبارک باد نہ دینے سے دونوں ملکوں کے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا،دونوں ملکوں کے تعلقات پہلے ہی بدترین سطح پر ہیں۔ 

واضح رہے الیکشن 2020 کے نتائج آنے کے بعد سے امریکی صدر ٹرمپ نے نتائج کو ماننے سے انکار کر دیا ہے ،ٹرمپ الیکشن سے قبل ہی دھاندلی کا شور مچا رہے تھے اور جیسے ہی انہیں الیکشن میں شکست نظر آئی تو نتائج کو ماننے سے انکار کر دیا اور قانون کا سہارا لیتے ہوئے الیکشن نتائج کو چیلنج کر دیا ۔


ای پیپر