لندن برج پر حملہ کرنے والے شخص کے سنسنی خیز انکشافات
30 نومبر 2019 (23:17) 2019-11-30

لندن : لندن برج پر چاقو سے حملہ کرنے والے شخص کی شناخت ہو گئی ،28سالہ عثمان خان کا تعلق لندن سے ہی ہے اور برطانوی شہری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عثمان خان نے لندن برج پر لوگوں کو چاقو کے وار کر کے خاتون سمیت 2 افراد کو ہلاک کیا تھا جب کہ تین افراد کو زخمی کیا۔پولیس نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے موقع واردات پر ہی عثمان خان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

ذرائع کے مطابق عثمان خان اس سے قبل بھی دہشتگردی کے جرم میں جیل کاٹ چکا تھا اور ایک سال قبل ہی رہا ہوا تھا ، پولیس نے بتایا کہ عثمان خان کو 2012 میں لندن سٹاک ایکسچینج میں حملے کی منصوبہ بندی اور دہشت گردی کا تربیتی کیمپ بنانے کے جرم میں سزا ہوئی اور 2018 دسمبر میں رہا کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عثمان خان پر آزاد کشمیر میں اپنے خاندان کی زمین پر دہشتگرد کیمپ بنانیکی کوشش کا الزام بھی تھا۔عثمان پر الزام لگایا گیا تھا کہ وہ کشمیر میں اپنی آبائی زمینوں پر عسکری ٹریننگ کیمپ بنانا چاہتا تھا۔ اور مسلح تربیت کے لیے اس نے خیبرپختنوخوا میں قبائلی علاقوں کا بھی دورہ کیا تھا۔اس وقت اس کی عمر 19 سال تھی۔


ای پیپر