پاکستانی خاتون انجینئر نے ہوائی جہاز کا ماحول دوست انجن بنا لیا
30 نومبر 2019 (22:37) 2019-11-30

لندن: پاکستانی خاتون انجینئر نے ہوائی جہاز کا ماحول دوست انجن بنا کر ملک کا نام روشن کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ایرو اسپیس انجینئر سارہ قریشی لندن میں مقیم ہیں جنہوں نے ایرو اسپیس ڈائنامک میں ماسٹرز کی سند لی جس کے بعد انہوں نے برطانیہ کی کران فیلڈ یونیورسٹی سے ایرو اسپیس پوپلژن میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ڈاکٹر سارہ قریشی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ طویل جدوجہد اور بہت محنت کے بعد انہوں نے اپنے والد مسعود لطیف قریشی کے ساتھ مل کر ایک ایرو انجن کرافٹ کمپنی لانچ کی تاکہ وہاں ہوائی جہاز کے ماحول دوست انجن تیار کریں۔

سارہ قریشی کے والد پیشے کے اعتبار سے سائنسدان اور طبعیات دان ہیں۔سارہ قریشی نے اپنی ایرواسپیس کمپنی میں ہوائی جہاز کا ماحول دوست انجن تیار کیا ہے جس میں ایسا پریشر سسٹم موجود ہے جو جہاز کے گرم انجن کو ٹھنڈا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس سسٹم کی مدد سے پانی کے بخارات جہاز کی مشینری کو حدت سے محفوظ رکھیں گے اور ضرورت پڑنے پر اس کا پانی بارش کے طور پر بھی برسایا جاسکتا ہے۔


ای پیپر