رکی پونٹنگ نے اظہر علی کا ”پول“کھو ل دیا
30 نومبر 2019 (21:31) 2019-11-30

برسبین :آسٹریلوی تاریخ کے مایہ ناز کپتان رکی پونٹنگ نے پاکستان کے موجودہ کپتان اظہر علی کا پول کھولتے ہوئے کہا کہ وہ ایک نا تجربہ کار کپتان ہیں ، ان کی متعدد حکمت عملیاں ناقص تھیں ۔

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے کہا کہ اظہر علی جو صرف 16فرسٹ کلاس میچز میں کپتانی کر چکے ہیں ،ایک انہتائی ناتجربہ کار کپتان ہیں ،کپتانی کیلئے اس سے کہیں زیادہ تجربہ کار کپتان کی ضرورت تھی ،پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم کی باﺅلنگ بے ضرر ہے ۔

رکی پورنٹنگ کا کہنا تھا کہ میرا اظہر علی سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں لیکن انہوں نے کپتانی ایک اچھے انداز میں نہیں کی ،16سالہ کرکٹر کا ڈبیو بھی انہوں نے برسبین میں اچھے طریقے سے نہ کرواسکے ،وزرنر کیخلاف بھی ان کی حکمت عملی ناقص تھی ۔


ای پیپر