پٹرول کی قیمت میں حیران کن کمی
30 نومبر 2019 (21:16) 2019-11-30

اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںکمی کرتے ہوئے پیٹرول 25پیسے فی لٹر سستا کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزرات خزانہ نے پیٹرول 25 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا جس کے بعد نئی قیمت 113 روپے 99 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 40 پیسے کمی کی گئی اور نئی قیمت 125 روپے ایک پیسہ فی لیٹر مقرر کی گئی جبکہ مٹی کا تیل 83 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کے بعد 96 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔

وزرات خزانہ کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 90 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 82 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔


ای پیپر