18 ہزار سال سے برف میں دبا کتا دریافت
30 نومبر 2019 (20:37) 2019-11-30

اسٹاک ہوم:سائبیریا کے محققین نے حال ہی میں ایک ایسا قدیم جانور دریافت کیا ہے جو 18 ہزار سال پہلے مرنے کے باوجود بھی تاحال اپنی اصل حالت میں پایا گیا ہے۔

محققین نے انکشاف کیا ہے کہ 18ہزار سال قبل مرنے والا یہ جانور برف میں جما ہوا تھا اور یہ آج بھی اسی حالت میں موجود ہے۔اسٹاک ہوم کے محققین نے 2018 میں موسم گرما میں شمال مشرقی سائبیریا کے ایک دور دراز علاقے بلییا گورا سے اس قدیم جانور کو دریافت کیا تھا۔اس جانور کی ناک، دانت اور دیگر اعضا تاحال سلامت ہیں اور اسے دیکھنے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ جیسے یہ ابھی ابھی مرا ہو۔ یہ جانور صرف 2 سال کی عمر میں مر گیا تھا اور اس کے بعد سے زیر سطحی زمین کے حصے میں دبا ہوا تھا۔

سوڈان کے سینٹر آف پیلیوجنیٹکس کے محقق لو ڈیلین اور ڈیوس اسٹینٹن اس جانور کی پسلیاں مطالعے کے لیے اپنے ساتھ سوڈان لے آئے ہیں۔محققین نے بتایا کہ یہ بات ابھی تک مکمل طور پر واضح نہیں ہوئی ہے کہ یہ کتا ہے یا بھیڑیا لیکن اس حوالے سے جینیاتی طور تحقیق کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ یا تو ابتدائی دور کا ماڈرن بھیڑیا یا ابتدائی دور کا کتا ہوسکتا ہے۔


ای پیپر