رانا ثنااللہ کی پیشی کے دوران وکلا کا بائیکاٹ
30 نومبر 2019 (20:10) 2019-11-30

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا ثنااللہ کی عدالت میں پیشی کے دوران پولیس تشدد کیخلاف وکلا نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا۔

 انسداد منشیات عدالت لاہور میں رانا ثنااللہ کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔ 15 روزہ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر انہیں عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ رانا ثنا اللہ کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ رانا ثنا اللہ کی پیشی کے موقع پر پولیس اہلکاروں اور ن لیگی وکلا کے درمیان ہنگامہ آرائی اور دھکم پیل کے واقعات پیش آئے اور پولیس نے وکیل کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

پولیس نے رانا ثنا اللہ کے وکلا کو بھی عدالت میں داخلے سے روک دیا جس پر رانا ثنا اللہ کے وکلا نے پولیس کی بدنظمی اور میڈیا کے داخلے پر پابندی کے خلاف عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا۔فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے عدالت میں احتجاج ریکارڈ کروایا اورطاہر خلیل سندھو نے بھی کہا کہ ان سمیت وکلا کو سکیورٹی اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔


ای پیپر