کسی سیاسی شخصیت کا کوئی بھی ناجائز کام ہر گز نہیں کرنا:وزیر اعظم
30 نومبر 2019 (18:56) 2019-11-30

لاہور:وزیراعظم عمران خان نے دورہ لاہور میں اہم اعلانات کرتے ہوئے کہا اب ہمیں نئے پاکستان میں پرانے مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنا ہے ،پرانا نظام اب نہیںچل سکتا ،عوام کی خدمت کرنا بیوروکریسی کا اولین فرض ہے ۔

وزیر اعظم نے لاہور کے دورہ پر سرکاری افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساٹھ کی دہائی میں پاکستان کی گورننس، بیوروکریسی اور پالیسیز کی مثالیں دی جاتی تھیں،اس وقت پاکستان ایک نازک دور سے گزر رہا ہے جس کے لیے معاشی استحکام ضروری ہے۔وزیراعظم نے ملک کی معاشی استحکام کیلئے حکومت کی پالیسیوں اور اقدامات کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ ان اقدامات سے معیشت مستحکم ہو رہی ہے جس پروہ اپنی معاشی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہیں۔

ایک اور اہم خبر کے مطابق وزیر اعظم نے لاہور میں اورنج ٹرین کو باقاعدہ چلانے کی منظوری دیتے ہوئے 10دسمبر کو اس کی افتتاح کی تاریخ بھی بتا دی

انھوں نے کہاکہ بیوروکریسی اور دیگر عہدوں پر تعیناتیاں میرٹ پر کی گئی ہیں، ہم نے اپنے دور حکومت میں افسران کو ہر قسم کے سیاسی دبا ﺅسے ا?زاد کیا ہے ،افسران کوسب کام میرٹ پر کرنے ہیں اور کسی سیاسی شخصیت کا کوئی بھی ناجائز کام ہر گز نہیں کرنا۔

انہوں نے کہاکہ عوام کی خدمت کرنا افسرانکا اولین فرض ہے،حکومت افسران کی مدت ملازمت کو تحفظ فراہم کرے گی،افسران کوغریب ا?دمی کی زندگی میں بہتری لانے کے لیے کوششوں میں تیزی لانا ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ افسران کے پاس قانونی اتھارٹی ہے مگر یہ طاقت صرف اور صرف عوام کی خدمت اور ان کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لیے استعمال کی جائے، عوام کی خدمت ا?پ پر فرض ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ پہلے تھانوں میں طاقتور کو تحفظ فراہم کیا جاتا تھا لیکن اب ا?پ کی ذمہ داری ہے کہ غریب کو طاقتور کے خلاف تحفظ فراہم کریں۔


ای پیپر