جتنی عزت آپ اپنے لیے چاہتے ہیں اس سے زیادہ ججز کو دیں،چیف جسٹس
30 نومبر 2019 (17:03) 2019-11-30

ڈیرہ غازی خان: چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ عزت و خودداری پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کرنا، جتنی عزت آپ اپنے لیے چاہتے ہیں اس سے زیادہ ججز کو دیں، آپ کا کردار مضبوط ہوگا تو آپ کی عزت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس پا کستان آصف سعید کھوسہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والد صاحب نے کہا کہ اپنا سب کچھ بیچ دوں گا جہاں پڑھنا چاہو پڑھو۔چیف جسٹس نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں والد صاحب کے ساتھ پریکٹس کا آغاز کیا، عزت و خودداری پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کرنا۔ والد صاحب چاہتے تھے سی ایس ایس کروں، میں نے کہا اپنی مرضی سے پڑھنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے ذاتی مسائل کو کبھی پروفیشل نہیں لانا چاہیئے، جتنی عزت آپ اپنے لیے چاہتے ہیں اس سے زیادہ ججز کو دیں۔ آپ کا کردار مضبوط ہوگا تو آپ کی عزت ہوگی۔چیف جسٹس نے کہا کہ ضلعی صدر یاسر کھوسہ بلوچ ہیں لگتا ہے وہ بلوچی روایات بھول گئے، عزت بنائی جاتی ہے، مانگی نہیں جاتی۔ والد سائیکل پر جاتے تھے، لوگ راستہ دیتے تھے کہ وکیل صاحب آ رہے ہیں۔ اب تو لوگ لکھوا لیتے ہیں پریس میڈیا مطلب ہم سے پنگا نہ لینا۔

انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ نے چیف جسٹس صاحب سے کہا ہے اب کہیں بینچز کی ضرورت نہیں، کہیں بھی کیس ہو وہاں ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کی جاسکتی ہے۔ میں نے پشاور میں ویڈیو لنک کے ذریعے سماعتیں شروع کردی ہیں۔ ڈی جی خان میں ویڈیو لنک سسٹم لگا دیں تو آپ کو بھی منسلک کروا دیں گے۔چیف جسٹس نے مزید کہا کہ عہدے عارضی ہوتے ہیں لوگ مطلب کے لیے عزت کرتے ہیں، عزت طلب کرنے سے نہیں ملتی۔


ای پیپر