گائے کو عینک پہنائیں اور زیادہ دودھ حاصل کریں
30 نومبر 2019 (00:03) 2019-11-30

ماسکو:ورچوئل رئیلیٹی تفریح حاصل کرنے اور لطف اندوز ہونے کا ایک دلچسپ طریقہ سمجھا جاتا ہے لیکن اب سائنسدانوں کا یہ ماننا ہے کہ اس دلچسپ طریقے کو جانوروں کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو کے کسانوں نے گائے پر ایک تجربہ کیا جس میں انہوں نے گائے کو وی آر چشمہ پہنایا، گائے کو وی آر چشمہ پہنانے کے بعد ان کا مزاج بہتر ہوا اور اس سے گائے کے دودھ کی پیداوار میں اضافہ ہوا۔ گائے کو وی آر چشموں میں گھاس سے بھرے میدان، قدرتی اور خوشگوار مناظر کی تصاویر مسلسل دکھائی گئیں جس کے بعد گائے کی دودھ کی پیداوار میں پہلے کے مقابلے اضافہ بھی دیکھنے میں آیا۔

ان وی آر ہیڈسیٹ کو خاص طور پر گائے کے لیے آرام سے آنکھوں پر فکس ہونے کے حوالے سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔اس وی آر ہیڈسیٹ میں چلنے والا ڈسپلے گائے کی آنکھوں کے حساب سے تیار کیا گیا ہے جو کہ حقیقت سے بے حد قریب تر لگے۔دوسری جانب ان مناظر کے رنگ اور روشنی کو بھی گائے کی نظروں کے حساب سے بنایا گیا ہے۔


ای پیپر