سی پیک سے بلوچستان کی تقدیر بدل جائے گی؛عمران خان
30 نومبر 2018 (23:02) 2018-11-30

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سی پیک سے بلوچستان کی تقدیر بدل جائے گی ۔ بلوچستان کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں بہت جلد بلوچستان کے مسائل پر قابو پا لیں گے بلوچستان میں خاص کر پانی کا مسئلہ بہت جلد حل کرینگے گرین بلوچستان میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ضرورت ہے تاکہ پانی پر قابو پا سکیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز جمہوری وطن پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے ملاقات کی اس دوران ڈیرہ بگٹی اور بلوچستان کے مختلف منصوبوں اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے وزیراعظم عمران خان شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا ہے کہ ڈیرہ بگٹی سے بگٹی مہا جرین کی واپسی کے لئے اقدامات کرنے ہے اور اپنے حلقے میں پانی، صحت، تعلیم کے مسائل سے آگاہ کر دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سی پیک سے بلوچستان کی تقدیر بدل جائے گا بلوچستان کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں بہت جلد بلوچستان کے مسائل پر قابو پا لیں گے بلوچستان میں خاص کر پانی کا مسئلہ بہت جلد حل کرینگے گرین بلوچستان پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ضرورت ہے تاکہ پانی پر قابو پا سکیں۔


ای پیپر