دو اراکین اسمبلی کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام , ائیر پورٹ سے گرفتار
30 نومبر 2018 (20:30) 2018-11-30

پشاور: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے دو اراکین قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کی بیرونِ ملک جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے انہیں پرواز سے آف لوڈ کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق علی وزیر اور محسن داوڑ کو ایف آئی اے نے پشاور کے باچا خان ائیرپورٹ پر آف لوڈ کیا دونوں اراکین اسمبلی غیر ملکی پرواز کے ذریعے دبئی کے راستے بحرین روانہ ہورہے تھے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے دونوں اراکین اسمبلی کے نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہونے پر آف لوڈ کیا اور انہیں حصار میں لے کر پوچھ گچھ کا آغاز کردیا۔


ای پیپر