شریف آدمی وزیراعظم بن گیا‘اسد عمر اور فواد چوہدری مروائیں گے ‘نبیل گبول
30 نومبر 2018 (18:28) 2018-11-30

لاہور : پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء نبیل گبول نے کہا ہے کہ عمران خان کواسدعمر،فوادچودھری مروائیں گے، شریف انسان وزیراعظم بن گیا ہے،مجھے پتا ہے کہ ان کو سینیٹ میں کتنا ٹف ٹائم مل رہا ہے،عمران خان کوسودن بعد اپنے کارناموں کا نہیں بلکہ سمت کا بتانا چاہیے تھا۔

جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنماء پیپلزپارٹی نبیل گبول نے کہا کہ عمران خان ابھی تک کنٹینرز سے نیچے نہیں اترا، آج بھی لوگوں کو ووٹ لینے اور اپنی جانب مائل کرنے کی باتیں کررہا ہے۔ وزیراعظم کی باتیں نہیں کہ گائے، بھینس اور بچھڑے کی باتیں کرے۔ بلکہ ان کو آج100دنوں بعد عوام کو کوئی کارنامہ نہیں بتانا تھا بلکہ ان کوبتانا چاہیے تھاکہ ہم نے سمت طے کرلی ہے۔اور ہم اس سمت میں چلیں گے۔عمران خان پوائنٹ سے تقریر کرتا ہے اتنا تووہ لیڈربن گیا ہے۔ لیکن ان کے اردگرد معاشی ایڈوائزر ان کو درست سمت میں نہیں لے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ایف بی آر کی اصلاحات سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔آئی ایم ایف بارے کچھ نہیں بتایا گیا۔ قوم کوبتاتا کہ یوٹرن کا ماہر نہیں ہوں بلکہ میری یہ مجبوریاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں بار بار کہتا ہوں کہ ایک اسد عمر اوردوسرا فواد چودھری اس کو مروائے گا۔یہ شریف آدمی لیڈرآف دی ہاوس بیٹھا ہوا ہے۔

مجھے پتا ہے کہ ان کو سینیٹ میں کتنا ٹف ٹائم مل رہا ہے۔اسی طرح وزیراعظم بتانا چاہیے تھا کہ میں پارلیمنٹ میں کیوں نہیں آرہا جبکہ انہوں نے کہا تھا کہ میں ہرہفتے میں پارلیمنٹ میں آیا کروں گا۔ان کوبتانا چاہیے تھا کہ میرے وزراء پارلیمنٹ گالیاں نکالتے ہیں آئندہ نہیں نکالیں گے‘میں قانونی بل پارلیمنٹ میں لانا چاہتا ہوں لیکن کیوں نہیں لا رہا ، یہ سب کچھ ان کوبتانا چاہیے تھا۔


ای پیپر