ایک دو روز میں ڈالر کی قیمت معمول پر لے آئیں گے‘فیصل واوڈا
30 نومبر 2018 (18:19) 2018-11-30

کراچی : وفاقی وزیر فیصل واوڈانے کہا ہے ایک دو روز میں ڈالر کی قیمتیں معمول پر لے آئیں گے‘ ڈالر پہلے بھی مہنگا ہوا مگر پی ٹی آئی حکومت نے اس پر قابو پالیا تھا۔

جمعہ کو کراچی میں آئیڈیاز نمائش میں شرکت کے بعد وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بلیک مارکیٹ موجود ہے‘ جس کو کنٹرول کرنے میں وقت لگے، دو سے تین دن میں ڈالر کی قدر کم ہو جائےگی۔

واضح رہے انٹربینک میں ڈالر 10روپے مہنگا ہو کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے ۔


ای پیپر