معروف سمارٹ فون ایپلی کیشن کے ذریعے صارفین کا ذاتی ڈیٹا چوری ،اہم انکشافات
30 نومبر 2018 (17:56) 2018-11-30

لاہور:اینڈرائڈ فونز کا استعمال پاکستان میں دن گزرنے کیساتھ ساتھ بہت زیادہ ہونا شروع ہو گیا ہے ،فیس بک ،واٹس کے آسان استعمال کے بعد صارفین ہر وقت اپنے موبائل کے استعمال میں مصروف رہتے ہیں ،اگر یو ں کہا جائے کہ جد ید موبائل فونز نے لیپ ٹاپ اور ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے تو یہ غلط نہ ہو گا ، سمارٹ فونز میں آئے رو ز جدت کیساتھ اس کیلئے ایپلی کیشن بنانے والی کمپبیز نے بھی نت نئی ایپلی کیشنز بنا نا شروع کر دیں ہیں جن میں موبائل ہیلتھ ،تصاویر بنانے والے ایپلی کیشنز بہت زیادہ تعداد میں موبائل میں ڈاﺅن لوڈ کی جاتی ہیں ،لیکن ان موبائل صارفین کو اس بات کا معلوم نہیں ہو تا کہ کئی ایک ایپلی کیشن ایسی ہیں جو انسٹال ہوتے وقت آپ سے آپ کے موبائل کے ڈیٹا تک کی رسائی بھی مانگتی ہیں جو اکثر ہم باآسانی دے دیتے ہیں ۔

محقیقن نے انکشاف کیا ہے کہ 29 ایپلی کیشنز ایسی ہیں جو صارفین کا ڈیٹا چوری کرنے میں ملوث ہیں اور اس حوالے سے گوگل نے بھی نشاندہی کی ہے جس کے تحت یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ ان ایپلی کیشنز کی وجہ سے 30 ہزار سے زائد موبائل صارفین کو ڈیٹا چوری کیا گیا،جب ان میں سے کسی بھی ایپلی کیشن کو ڈاو¿ن لوڈ کر کے انسٹال کیاجاتا ہے تو یہ صارف سے کئی قسم کی اجازت طلب کرتی ہے جس میں ذاتی ڈیٹا تک رسائی پانے کی اجازت بھی شامل ہوتی ہے۔

کئی مرتبہ موبائل صارفین بغیر پڑھے ہی ایپلی کیشن کو اپنے ذاتی ڈیٹا تک رسائی دے دیتے ہیں جس سے ہیکرز کو ڈیٹا چوری کرنے میں مدد ملتی ہے۔ محققین کے مطابق یہ تمام ایپلی کیشن کسی ایک ہی ہیکنگ گروپ کی معلوم ہوتی ہیں۔

ان تمام ایپلی کیشنز کی فہرست بھی موجود ہے جس میں Power Manager،Astro Plus،Master Cleaner – CPU Booster، Master Clean – Power Booster،Super Boost Cleaner،Super Fast Cleaner،Daily Horoscope For All Zodiac Signs،Daily Horoscope Free – Horoscope Compatibility،Phone Booster – Clean Master،Speed Cleaner – CPU Cooler، Ultra Phone Booster،Free Daily Horoscope 2019،Free Daily Horoscope Plus – Astrology Online،Phone Power Booster،Ultra Cleaner – Power Boost،Master Cleaner – CPU Booster،Daily Horoscope – Astrological Forecast،Speed Cleaner – CPU Cooler،Horoscope 2018،Meu Horóscopo،Master Clean – Power Booster،Boost Your Phone،Phone Cleaner – Booster, Optimizer،Clean Master Pro Booster 2018،Clean Master – Booster Pro،BoostFX. Android cleaner،Daily Horoscope،Daily Horoscope اور Personal Horoscope شامل ہیں۔

ان ایپلی کیشنز سے بچنے کے لیے اسمارٹ فون صارفین کو چاہئیے کہ صرف گوگل پلے سے ہی ایپلی کیشنز ڈاو¿ن لوڈ کریں، کیونکہ اس طرح کی تمام ایپلی کیشنز جو صارفین کا ڈیٹا چ±را رہی ہیں اکثر کسی اور پلے اسٹور پر ہی دستیاب ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ کوئی بھی ایپلی کیشن ڈاو¿ن لوڈ کرتے ہوئے اس کے ڈاو¿ن لوڈ نمبر، ایپلی کیشن کی ریٹنگ اور اس ایپلی کیشن کے مواد کا بخوبی جائزہ لیں۔

اس بات پر بھی خاص توجہ دیں کہ آپ کی مطلوبہ ایپلی کیشن آپ کی کس کس معلومات تک رسائی حاصل کرنے کی اجازت طلب کر رہی ہے۔ موبائل صارفین کو چاہئیے کہ اپنی اینڈرائیڈ ڈیوائس کو اپ ڈیٹ رکھیں اور سکیورٹی کے لیے کوئی محفوظ ایپلی کیشن کا استعمال کریں۔


ای پیپر