حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
30 نومبر 2018 (15:51) 2018-11-30

اسلام آباد: ڈالر کی قیمتوں میں اضافے اور پھر کمی کے بعد حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 2 ،2 روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران وزیر خزانہ اسد عمر نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 2،2 روپے فی لیٹر کمی کررہے ہیں جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے اور لائن ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کر رہے ہیں۔

اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کی گئی تھی، تاہم عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے حکومت نے قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ آگے بہتری کی گنجائش نظر آرہی ہے، ٹیکس میں ردو بدل کر رہے ہیں لیکن صارف کو فائدہ دینا چاہتے ہیں۔ پاکستان کے ٹیکس پیئر کے پیسے سے غیرملکی تاجر کو سبسڈی دی گئی، قرضے روپے کی قدر برقرار رکھنے کیلئے استعمال کیے گئے، ابھی بہت کام کرنے کی ضرورت ہے لیکن صحیح سمت نظر آنا شروع ہوگئی ہے۔ ہم نے اپنا روزگار ایکسپورٹ کردیا، اس کا نقصان ہماری انڈسٹری کو ہوا، پچھلے چار سال میں ایکسپورٹ انڈسٹریز بند ہوئیں ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہم نے زراعت اور صنعت کو مستحکم کرنا ہے، مصنوعی طریقے سے رووپے کی قدر برقرار اور ڈالر کی کم رکھی جاتی تھی، مصنوعی طریقے سے روپے کی قدر زیادہ اور ڈالر کی کم رکھی جاتی تھی، ڈالر کی طلب زیادہ ہے اور دستیاب کم ہے۔

وزیر خزانہ کا مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا جبکہ کہا کہ ڈالر کا معاملہ طلب اور رسد سے جڑا ہوا ہے، پچھلے سال 19 ارب ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تھا، روپے کی قدر پر بات کرنا چاہتا ہوں، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔


ای پیپر