پریانکا چوپڑا کی شادی پر کروڑوں کا خرچہ ہو گا
30 نومبر 2018 (15:09) 2018-11-30

ممبئی :بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس نے اپنی شادی کو یادگار بنانے کیلئے کروڑوں روپے خرچ کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ پریانکا اور نک آئندہ ماہ 2 اور 3 دسمبر کو بھارتی شہر جودھ پور کے امیدبھون پیلس میں شادی کے بندھن میں بندھیں گی۔

رپورٹ کے مطابق اسٹار جوڑی نے شادی کی تقریبات کیلئے 29 نومبر سے 3 دسمبر تک پورا پیلس بک کرا لیا ہے جس میں 64 لگژری کمرے اور سوئٹس شامل ہیں۔ ایک کمرے کا ایک رات کا کرایہ 47 ہزار روپے سے زائد اور لگڑری سوئٹس کا کرایہ 65 ہزار روپے سے زائد ہے جبکہ کچھ کمروں کا ایک رات کا کرایہ لاکھوں میں بھی ہے۔

ہوٹل کے 5 روز کے کرائے کی مجموعی رقم تقریبا 3 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے تاہم یہ صرف دولہا دلہن اور مہمانوں کے ہوٹل میں رہنے کا خرچہ ہے جبکہ شادی کی دیگر رسموں کے دوران ہونے والی سجاوٹ اور فنکشن وغیرہ پر بھی لاکھوں روپے خرچ کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا اورنک جونز کی شادی کی تقریبات کا آغازآج ہندو روایات کے مطابق ہونے والی پوجا کے ساتھ ہوجائے گا بعد ازاں ان کی سنگیت اور مہندی کی رسومات 29 اور 30 نومبر کوہوں گی جبکہ اسٹار جوڑی 2 دسمبر کو ہندو اور 3 دسمبر کو کرسچین روایات کے مطابق شادی کے بندھن میں بندھے گی۔


ای پیپر