فوٹو بشکریہ فیس بک

شارٹس پہن کر ٹاس کیلئے آنے والے بھارتی کپتان ویرات کوہلی تنقید کی زد میں آگئے
30 نومبر 2018 (14:51) 2018-11-30

سڈنی: کرکٹ آسٹریلیا سے وارم اپ میچ کے موقع پر شارٹس پہن کر ٹاس کیلئے آنے والے بھارتی کپتان ویرات کوہلی تنقید کی زد میں آگئے۔

شارٹس پہن کر ٹاس کیلئے آنے والے بھارتی کپتان ویرات کوہلی تنقید کی زد میں آگئے، جبکہ خود بی سی سی آئی نے ٹوئٹر پر کوہلی کی تصویر شیئر کی جس میں وہ شارٹس پہنے ہوئے تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شائقین نے اس حرکت کو جینٹلمین گیم کی بے ادبی قرار دیا، جبکہ کچھ نے انھیں یاد دلایا کہ ایشیا کپ میں کیپ درست نہ پہننے پر کس طرح سنیل گاوسکر نے پاکستانی اوپنر فخر زمان پر اعتراض کیا تھا۔


ای پیپر