فوٹو بشکریہ فیس بک

پی آئی اے عملے سے بدتمیزی کا معاملہ، وزیر سیاحت گلگت بلتستان نے معافی مانگ لی
30 نومبر 2018 (14:15) 2018-11-30

اسلام آباد: پی آئی اے عملے سے بدتمیزی کے معاملے پر وزیر سیاحت گلگت بلتستان فدا حسین نے سپریم کورٹ میں معافی مانگ لی۔ چیف جسٹس نے تحریری معافی نامہ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ میں ازخود نوٹس کی سماعت میں چیف جسٹس نے استفسار کیا، آپ ہوش میں تھے؟؟ آپ پڑھے لکھے آدمی ہیں؟؟؟ وزیر سیاحت نے سپریم کورٹ میں اعتراف کیا کہ میں نے دھکا ضرور دیا، لیکن اس کے پیچھے ایک کہانی ہے وہ یہ کہ پرواز تاخیر کا شکار تھی۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ پرواز میں تاخیر پر کیا ایسے ردعمل دکھاتے ہیں؟؟ کسی مہذب معاشرے میں ایسی مثال نہیں ملتی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایئر پورٹ پر غریب آدمی کی تضحیک کی گئی۔ آپ نے کار سرکار میں مداخلت کی آپ پر مقدمہ درج کرائیں گے۔

چیف جسٹس نے آئی جی اسلام آباد سے استفسار کیا کہ وزیر کے خلاف مقدمہ کیوں درج نہیں کیا گیا۔


ای پیپر