ٹرمپ نے روسی صدر سے ملاقات منسوخ کرنے کا عندیہ دیدیا
30 نومبر 2018 (13:16) 2018-11-30

واشنگٹن:امریکی صدر نے عندیہ دیا ہے کہ وہ آئندہ دنوں میں روسی صدر کے ساتھ طے شدہ ملاقات منسوخ کر سکتے ہیں۔ امریکی و روسی صدور کے درمیان یہ ملاقات جی ٹوئنٹی سمٹ کے حاشیے میں ہونے والی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روس اور یوکرائن کے درمیان پیدا ہونے والے سمندری تنازعے کے تناظر میں بیونس آئرس میں وہ اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کے ساتھ طے شدہ ملاقات کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

یہ ملاقات ترقی یافتہ اور ابھرتی اقتصادیات کے حامل بیس ممالک کے سالانہ سربراہ اجلاس کے حاشیے میں طے ہے۔ ٹرمپ کے مطابق اس ملاقات کا انحصار اْن کے قومی سلامتی کے مشیران کی رپورٹ پر ہے کہ وہ یوکرائنی بحری جہازوں پر روسی قبضے کو کس انداز میں لیتے ہیں۔


ای پیپر