فوٹو بشکریہ فیس بک

'ڈالر کی قدر میں اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط مان لی'
30 نومبر 2018 (11:51) 2018-11-30

اسلام آباد: ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈالر کی قدر میں 10 روپے اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط مان لی ہیں۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کا شدید ردعمل، مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرلیا ہے۔ انہوں نے تبدیلی سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو بتایا جائے کہ کن شرائط پر معاہدہ کیا گیا ہے؟

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ وزیر خزانہ نے 100 دن کی تقریب میں گزشتہ روز جھوٹ بولا اور قوم کو دھوکا دیا۔ ڈالر کی قدر میں اضافے سے بدترین مہنگائی آئے گی۔ قوم سے جھوٹ بولنے اور دھوکا دہی پر عمران حکومت مستعفی ہو۔


ای پیپر