سو روزہ کارکردگی پر اپوزیشن جماعتوں کا حکومت پر یلغار
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
30 نومبر 2018 (10:08) 2018-11-30

اسلام آباد: سو روزہ کارکردگی پر اپوزیشن نے حکومت کو خوب لتاڑا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یوٹرن کی تصویر کے ساتھ طنزیہ ٹویٹ میں لکھا کہ حکومت یوٹرن لینے میں مصروف رہی۔

حکومت کی سو روزہ کارکردگی کو اپوزیشن نے آڑے ہاتھوں لیا۔ خورشید شاہ نے حکومت کی سو روزہ کارکردگی تقریب کو بغیر تڑکے کا پلاؤ قرار دے دیا۔ بولے سو دن میں نہ تو حکومت پی اے سی اور نہ ہی کوئی آئینی کمیٹی بنا سکی۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے سو روزہ کارکردگی پر وائٹ پیپز جاری کرنے کی دھمکی دے دی۔ ان کی نظر میں سو روز کی کارکردگی صرف، کریں گے، ہو رہا ہے، ہونے والا ہے نکلی۔

رانا ثناء اللہ نے تو صاف ہی کہہ دیا کہ حکومت نے سو دن میں کچھ نہیں کیا۔ سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا، کہا کہ نوکریاں دینے کے وعدے کا کیا ہوا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق بھی عوام کو ریلیف نہ ملنے پر نالاں نظر آئے۔


ای پیپر