دنیا کی بڑی اقتصادی طاقتوں پر مشتمل تنظیم جی 20 کا اجلاس شروع
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
30 نومبر 2018 (09:26) 2018-11-30

بیونس آئرس: دنیا کی بڑی اقتصادی طاقتوں پر مشتمل تنظیم "گروپ ٹوئنٹی "سربراہ کا اجلاس آج ارجنٹائن میں شروع ہوگا۔ امریکی صدر نے یوکرین کے تنازع کے باعث اجلاس کے موقع پر روسی صدر پیوٹن سے ملاقات منسوخ کردی۔

بیونس آئرس میں ہونے والے جی 20 کے سربراہ اجلاس کے ایجنڈے میں مالیاتی و اقتصادی معاملات، سماجی و انسانی مسائل، موسمیاتی تبدیلی، کرپشن، انفرا اسٹرکچر اور دیگر مسائل شامل ہیں۔

دوسری جانب جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے طیارے کی کلون ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے۔ طیارے میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جرمن چانسلر کے طیارے کو تکنیکی خرابی کے باعث لینڈنگ کرنا پڑی۔ انجیلا مرکل جی 20 اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے ارجنٹائن جارہی تھیں۔


ای پیپر