آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
30 May 2020 (21:01) 2020-05-30

لاہور: پنجاب کی فلور ملوں نے آٹے کی فی کلو قیمت میں 6 روپے کا اضافہ کردیا۔

فلورملز ایسوسی ایشن کے مطابق آٹے کی قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد 20 کلو کے تھیلے کی ایکس مل قیمت 900 روپے جب کہ پرچون میں 925 روپے ہوجائیگی۔فلور ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں 20 کلو والا تھیلا 50 سے 60 روپے مہنگا کیا گیا ہے۔صوبے میں گندم کی قیمت بڑھ کر 1600 روپے من ہوگئی ہے جس کے باعثآٹے کی قیمت بڑھانا پڑی ہے۔

مزید برآں اس بارے میؒں ایک بیان میں صوبائی وزیر خوراک عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ فلورملوں کو آٹا مہنگا نہیں کرنے دیں گے اور جو ملیں ایسا کریں گی ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔یاد رہے کہ صوبائی وزیر کے اس بیان کے باوجود عوام کیلئے آٹا سستے داموں میسر نہیں ہے۔


ای پیپر