آئو مدینے چلیں ۔۔۔ سعودی عرب سے بڑی خوشخبری آگئی
30 May 2020 (18:40) 2020-05-30

جدہ :سعودی گزٹ کے مطابق سعودی عرب نے مرحلہ وار مساجدکھولنے کا اعلان کر دیا ہے ،جس میں مسجد نبوی کو بھی مرحلہ وار کھول دیا جائے گا ۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عائد کرفیو میں نرمی کے تحت 31 مئی(بروز اتوار) سے مکہ کے علاوہ سعودی عرب کی تمام مساجد کے دروازے نمازیوں کے لیے کھول دیے جائیں گے۔

گزشتہ روز سعودی وزیر اسلامی امور ےنے تمام ضروری احتیاطی تدابیر کی جانچ سے متعلق دورہ مکمل کرنے کے بعد اعلان کیاتھا کہ سعودی عرب کی مساجد نمازیوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہیں۔


ای پیپر