سب سے زیادہ اور حیران کن پیسہ کمانے والا کھلاڑی کون ہے ؟
30 May 2020 (17:00) 2020-05-30

نیو یارک : سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر 17 ارب 35 کروڑ روپے سے زائد آمدنی کے ساتھ دنیا کے سب سے زیادہ پیسہ کمانے والے کھلاڑی بن گئے۔

معروف امریکی کاروباری جریدے فوربز نے سال بھر کے دوران سب سے زیادہ دولت کمانے والے عالمی ایتھلیٹس کی فہرست جاری کردی ہے۔کاروباری جریدے فوربز کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق سوئس ٹینس اسٹار اور 20 بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن راجر فیڈر دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ایتھلیٹس کی فہرست میں شامل ہوگئے۔

فوربز کے مطابق گزشتہ 12 مہینوں کے دوران سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کی کل آمدنی 106.3 ملین ڈالرز ہے۔دوسری جانب سب سے زیادہ دولت کمانے والے عالمی ایتھلیٹس کی فہرست میں پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 105 ملین ڈالر کے ساتھ دوسرے جب کہ لیونل میسی 104 ملین ڈالرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔


ای پیپر