سی پیک :پہلا جہاز لنگر انداز ہو گیا ،بھارت کا خواب چکنا چور !
30 May 2020 (16:38) 2020-05-30

اسلام آ باد : چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا پہلا جہاز گوادر پہنچ گیا،یہ ملکی معیشت کی بہتری کے لیے خواب کی تعبیر ہے۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے کہتے ہیں پہلا بلک کارگو جہاز گوادر پہنچ گیا۔ جہاز میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا گندم اور یوریا موجود ہے۔

ملکی معیشت کی بہتری کے لیے یہ خواب کی تعبیر ہے،اس سے کاروباری سرگرمیوں کوفروغ حاصل ہوگا۔


ای پیپر