نوازشریف کی لندن کے ہوٹل میں ایک اور تصویر وائرل
30 May 2020 (16:27) 2020-05-30

لندن: سابق وزیراعظم نوازشریف کی لندن میں چائے پیتے ہوئے ایک اور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ۔

علاج کے سلسلے میں عدالت سے ضمانت پر بیرون ملک جانے والے سابق وزیراعظم نوازشریف کی ایک اور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ لندن میں سڑک کنارے ایک ہوٹل میں اہلخانہ کے ساتھ موجود چائے یا کافی پی رہے ہیں۔

نوازشریف کی تصویر وائرل ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان کے ترجمان شہباز گل نے بھی ٹوئٹر پر ان کی تصویر کے ہمراہ ایک پوسٹ کی جس میں مسلم لیگ (ن) کے قائدین کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی اس تصویر کے وائرل ہونے کے بعد ملک میں نظام عدل اور انصاف پر سوالیہ نشان اٹھائے۔

واضح رہے مسلم لیگ (ن) کے قائد علاج کے سلسلے میں اس وقت لندن میں موجود ہیں اور وہ گزشتہ سال دسمبر میں خصوصی طور پر علاج کے لیے عدالت سے ضمانت لے کر لندن گئے تھے۔


ای پیپر