Image Source : Facebook PM

مشرف سے متعلق خبروں کی حقیقت سامنے آگئی
30 May 2019 (21:14) 2019-05-30

دبئی :آل پاکستان مسلم لیگ کے سابق صدر پرویز مشرف کی صحت سے متعلق گمراہ کن خبروں کی ترد ید کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل مہرین آدم ملک نے وضاحتی بیان میں کہا کہ مشرف بالکل ٹھیک ہیں اور دبئی میں زیر علاج ہیں ۔

آل پاکستان مسلم لیگ کی سیکرٹری جنرل مہرین آدم ملک نے کہا مشرف اس وقت دبئی میں زیر علاج ہیں اور ان کی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں.

انہوں نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف بالکل ٹھیک ہیں اور دبئی میں زیر علاج ہیں، تمام خیرخواہ پرویز مشرف کی مکمل صحت یابی کیلئے دعا کریں۔


ای پیپر