باپ نے سگی بیٹی کو قتل کر کے اوون میں بھون ڈالا
30 May 2019 (18:19) 2019-05-30

کیف:یوکرینی شخص نے اپنی ہی بیٹی کو قتل کرکے اوون میں بھون دیا تاکہ کسی کو بچی کی موت متعلق علم نہ ہوسکے ۔

تفصیلات کے مطابق یوکرین کے پال ماکرچک نامی شہری اور اس کی اہلیہ نے اپنے تین سالہ بیٹے کو لڑکی کے کپڑے پہنا کر یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ ان کی بیٹی زندہ ہے تاہم کی پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونکنے میں ناکام رہے۔ باپ اپنی بیٹی کو دھکا دیا تھا جس کے باعث اسے سر میں چوٹ لگی اور وہ ہوس میں نہ آئی جس کے بعد باپ نے اپنے جرم پر پردہ ڈالنے کیلیے اپنی ہی کمسن بیٹی کو اوون میں بھون کر راکھ کردیا۔

پال نامی شخص نے بچی کی باقیات کو دریا میں بہا دیا تاکہ قتل کا کوئی سراغ نہ مل سکے، جب پولیس نے ملزم کے گھر کا دورہ کیا تو میاں بیوی نے اپنے تین سالہ بیٹے کو لڑکی کے کپڑے پہنا کر کھڑا کردیا تاکہ پولیس کو بے وقوف بنایا جاسکے۔سفاک باپ نے اپنے جرم پر نو ماہ تک پردہ ڈالے رکھا لیکن 50 سالہ ماکرچک بچی ڈارینا کو اوون میں ڈال کر بھوننے کے شک میں گرفتار ہوگیا۔


ای پیپر