Image Source : File Photo

عوام پر بجلی کے بعد پٹرول بم گرانے کی تیاریاں
30 May 2019 (17:28) 2019-05-30

اسلام آباد : عوام پر بجلی کے بعد پٹرول بم گرانے کی تیاریاں ،اوگرا نے ایک دفعہ پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کی سفارش کر دی ۔

یکم جون سے یکم جون سے پٹرول 8 روپے 53 پیسے اور ڈیزل 8روپے 99پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کردی۔

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پٹرولیم ڈویڑن کو بھیج دی،سمری کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 69 پیسے فی لیٹر اضافے اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 68 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔


ای پیپر