Image Source : Facebook PTV Sports

ویسٹ انڈیز کیخلاف محمد عامر دستیاب ہونگے :کپتان سرفراز احمد
30 May 2019 (17:08) 2019-05-30

ناٹنگھم: ورلڈ کپ کے میگا ایونٹ میں اپنے پہلے میچ سے قبل کپتان سرفراز احمد نے قوم کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف ہونے والے میچ میں محمد عامر دستیاب ہونگے ۔

پے در پے شکست کے بعد کپتان سرفراز ایک نئے عزم کیساتھ ورلڈ کپ کیلئے میدان میں اترنے کیلئے تیار ہیں ،ناٹنگھم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ٹیم نے بھرپور تیاری کی ہے اور امید ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں شکستوں کے تسلسل کو توڑیں گے،قومی ٹیم ے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر مکمل فٹ اور کل کے میچ کیلئے دستیاب ہیں۔

کپتان سرفراز کا کہنا تھا کہ آئی سی سی ایونٹ میں وکٹیں ضرور مختلف ہوں گی اور کوشش ہو گی کہ تین سو سے زیادہ رنز کریں تاہم لگ یہی رہا ہے کہ کل ٹاس جیت کر کوئی بھی کپتان پہلے بولنگ کرے گا۔


ای پیپر