علی ظفر کے 4 گواہوں پر جرح مکمل
30 May 2019 (16:00) 2019-05-30

لا ہو ر:لاہور کی مقامی عدالت میں گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کیس میں اداکارعلی ظفر کے 4گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل ہوگئی ہے ۔ عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت گیارہ جون تک ملتوی کردی۔

مقامی عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی ،گلوکارہ میشا شفیع کے وکلا کی طرف سے علی ظفر کے چار گواہان پر جرح ہوئی جبکہ چار گواہان پر گزشتہ روز جرح کی گئی تھی ،اس کیس میں مجموعی طور پر علی ظفر کے 9 گواہان پر جرح مکمل ہوچکی ہے ۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر دیگر گواہان کو جرح کیلئے طلب کر لیا ہے،گواہان کا کہنا تھا وہ ریہرسل سیشن میں موجود تھے ، میشا شفیع کے ساتھ ہراسانی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔


ای پیپر