موجودہ حکومت مشرف کی بی ٹیم ہے: طلال چوہدری
30 May 2019 (15:34) 2019-05-30

لا ہو ر:مسلم لیگ نون کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پہلے چیئرمین کا لٹھا مشہور تھا اب چیئرمین کی ویڈیو مشہور ہوئی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب نے غیر متنازع رہنا ہے تو سب کا متوازی احتساب کرنا ہو گا، چیئرمین نیب احتساب کرنے سے نہ ڈریں، نوازشریف نے پہلے بھی عدلیہ آزاد کرائی تھی اب بھی ہم آواز بلند کریں گے۔

طلال چوہدری نے مز ید کہا کہ موجودہ حکومت مشرف کی بے ٹیم ہے، جب وزیر مشرف کی ٹیم کا ہو گا توعدلیہ کے خلاف سازش تو ہوگی۔کل اسلام آباد اور سری نگر میں کوئی فرق نہیں لگتا تھا، آج عوام کو ایک کلو چینی کے لیے 300 لوگوں کی لائن میں لگنا پڑتا ہے۔


ای پیپر