Photo by PCB Twitter

سوشل میڈیا پر پاکستانی کپتان سرفراز احمد کی دھوم مچ گئی
30 May 2019 (11:26) 2019-05-30

لندن: پاکستانی کپتان ، روایات کا پاسبان، سرفراز احمد نے دیگر کپتانوں کے ہمراہ ملکہ برطانیہ سے ملاقات کی تو قومی کپتان کا شلوار قمیض پہن کر جانا فینز کو بے حد پسند آیا، سوشل میڈیا پر کپتان کی دھوم مچ گئی۔

پاکستانی کپتان کی ملکہ برطانیہ سے ملاقات، سرفراز نے پاکستانی روایات کا پورا خیال رکھا۔ دس کپتانوں میں سرفراز منفرد دکھائی دیئے، سرفراز کا شلوار قمیض پہن کر جانا فینز کو بھاگیا۔

سوشل میڈیا پر سرفراز احمد ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔ شائقین کا کہنا تھا ہمیں سرفراز پر فخر ہے۔ کسی نے لکھا بعض لوگ سرفراز کو ٹائی اور سوٹ نہ پہننے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ہمیں روایات کا پاس رکھنے والے پر فخر کرنا چاہیے۔ سرفراز اور ملالہ کی تصاویر بھی خوب شیئر ہوئیں۔


ای پیپر