تاپسی پنو نے نواز الدین صدیقی کو انکار کر دیا
30 مئی 2018 (23:43) 2018-05-30

ممبئی:بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنو نے کاسٹنگ ڈائریکٹر ہنی تریہن کی کرائم تھرلر فلم میں نواز الدین صدیقی کیساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق کاسٹنگ ڈائریکٹر ہونی تریہان فلم ’’ریئس‘‘ اور ’’تلوار‘‘ کے بعد ایک اور کرائم تھرلر فلم بنا رہے ہیں جس کیلئے نوازا لدین صدیقی کو کاسٹ کر لیا گیا جبکہ فلم کے فیمیل کردار کیلئے جب تاپسی پنو سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے نواز الدین صدیقی کیساتھ کام نہ کرنے کیوجہ سے فلم کا حصہ بننے سے انکار کر دیا ، تاپسی پنو فلم ’’ملک‘‘ ،’’سورما‘‘ اور ’’من مرضیاں ‘‘ میںجلوہ گر ہوںگی۔


ای پیپر