حکومت علیحدگی پسندوں سے بات چیت کرنے کو تیار ہے : بھارتی وزیر داخلہ
30 مئی 2018 (23:09)

لکھنؤ: بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں وادی کشمیر میں امن چین میں رکاوٹ پہنچانے والی کسی بھی کوشش کا سیکیورٹی فورسز منہ توڑ جواب دیں گے۔


صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ نے کہا کہ رمضان المبارک کے نام پر سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں کو قطعی باندھا نہیں جاسکتا وادی میں ا من چین برقرارکھنا سیکیورٹی فورسز کی ترجیح ہے اور اگر کسی نے اس میں خلل پہنچانے کی کوشش کی تو اسے کرارا جواب ملے گا ہم نے ایسا کیا بھی ہے انہوں نے کہا کہ حال ہی مٰن پانچ جنگجوؤں کو ہلاک کردیا انہوں نے کہا کہ حکومت علیحدگی پسندوں سے بات چیت کرنے کو تیار ہے مگر اس کے لیے سازگار ماحول کا ہونا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر میںا من کے قیام کے لئے بھارتی حکومت تمام تر اہم اقدامات کررہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کیساتھ تعلقات میں بہتری کا خواہاں ہے تاہم اسکے لئے پڑوسی ممالک کو بھی مثبت روئیے کا مظاہرہ کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیر میں قیام امن کیلئے علیحدگی پسندوں سے بھی بات چیت کرنے کو تیار ہے


ای پیپر