حریف سائیڈ کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہیں کریں گے : حسن علی
30 مئی 2018 (22:39) 2018-05-30

لندن: قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر حسن علی کا کہنا ہے کہ لارڈز ٹیسٹ میں کامیابی کے باوجود حریف سائیڈ کو کمزور سمجھنے کی غلطی ہرگز نہیں کر یں گے ،حالیہ سیریز جیت کر نئی تاریخ رقم کرنا ہے تو اس کے لیے حد سے زیادہ خوداعتمادی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔


ایک انٹرویو کے دوران حسن علی نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم لارڈز ٹیسٹ جیتنے کے باوجود حریف ٹیم کو کمزور سمجھنے کی غلطی ہرگز نہیں کرے گی۔ پاکستانی ٹیم کو اگر دوسرا ٹیسٹ بھی جیتنا ہے تو اس کے لیے نئے سرے سے محنت کرنا ہوگی کیونکہ لارڈز کے مقابلے میں لیڈز کی کنڈیشنز زیادہ مشکل ثابت ہو سکتی ہیں۔ دوسرے ٹیسٹ میں ہر کرکٹر کو اپنی 100 فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا کیونکہ پہلے ٹیسٹ کی جیت ماضی کا حصہ بن گئی اور اب اس کی بنیاد پر حد زیادہ خود اعتمادی کا شکار ہونا قومی کرکٹ ٹیم افورڈ نہیں کر سکتی ہے۔


حسن علی کا مزید کہنا تھا کہ اپنے ناقدین کو خاموش کرنے کا اچھی کارکردگی سے بہتر طریقہ کوئی اور ہو بھی نہیں سکتا ہے۔ یاد رہے کہ لارڈز ٹیسٹ میں فاسٹ با?لر حسن علی نے پہلی اننگز میں 4وکٹیں حاصل کرکے انگلینڈ کو 184رنز پر آ?ٹ کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ہم میدان میں اس عزم کے ساتھ ہی اتریں گے کہ یہ سیریز دو،صفر سے اپنے نام کرنی ہے۔لیڈز ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرکے ہی ایک نئی تاریخ رقم کی جا سکتی ہے اورہم اس سنہری موقع کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔


ای پیپر