Photo Credit INP

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال
30 مئی 2018 (22:08) 2018-05-30

اسلام آباد : اوگرانے  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق خبر نے عوام پر ایک اور بم گرانے کی تیاری کر لی ہے ،تفصیلات کے مطابق مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی ہے جس میں پیٹرول 8 روپے 37 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی ہے۔ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز ہے۔

دیکھنا یہ ہے کہ حکومت جاتے جاتے عوام کو پٹرول اضافہ کی بُری خبر سنا کر رخصت ہوتی ہے یا پھر ایک اچھی خبر کیساتھ رخصت ہو گی کیونکہ 31مئی حکومت کی مدت پوری ہو جائیگی ۔


ای پیپر