سکاٹ لینڈ کیخلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں محمد حفیظ کی شمولیت مشکوک
30 مئی 2018 (21:55) 2018-05-30

لاہور: سکاٹ لینڈ کے خلاف اگلے ماہ شیڈول 2 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں پاکستانی ٹیم کے آل رآنڈر محمد حفیظ کی شمولیت کا امکان نہیں ہے اور ٹیم انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی زخمی بابر اعظم کی جگہ مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل کو شامل کرنے پر غور کررہی ہے۔


تفصیلات کے مطابق حل ہی میں با?لنگ ایکشن کلیئر ہونے کے باوجود محمد حفیظ کی مشکلات کم نہیں ہوسکیں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شمولیت کا امکان نہیں تاہم سلیکٹرز محمد حفیظ کو ون ڈے ٹیم میں شامل کرنے پر بھی غور کر رہے ہیں تاکہ انہیں ورلڈ کپ کے پلان کا حصہ بنایا جائے،یہ بھی امکان ہے کہ محمد حفیظ کو زمبابوے کی ون ڈے سیریز میں چانس ملے۔بابر اعظم کے ان فٹ ہونے کے باوجود عمر امین کا بھی ٹیم میں شمولیت کا کوئی چانس نہیں ہے،فاسٹ با?لر رومان رئیس اورآل را?نڈر عماد وسیم بدستور ان فٹ ہیں جب کہ پیسر وہاب ریاض کو بھی مزید انتظار کرنا ہوگا۔


توقع ہے کہ سکاٹ لینڈ سے میچز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان پیر کو کیا جائے گا۔ دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے خلاف کراچی میں ہونے والے ٹی ٹونٹی میچوں کی پاکستانی ٹیم میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ہے اور شعیب ملک، احمد شہزاد، عثمان شنواری، شاہین آفریدی، آصف علی، حسین طلعت اور محمد نواز پاکستانی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔لیڈز ٹیسٹ سیریز کے بعد اظہر علی، اسد شفیق، سمیع اسلم اور راحت علی وطن واپس چلے جائیں گے جب کہ فاسٹ با?لر محمد عباس لیسٹر شائر کے لیے بقیہ میچ کھیلیں گے۔


ای پیپر