سرکاری ٹی وی نے نئے ٹی وی چینل کا افتتاح کر دیا
30 مئی 2018 (21:10) 2018-05-30

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پی ٹی وی کے نئے چینل پی ٹی وی پارلیمنٹ کا افتتاح کردیا جس کے بعد پی ٹی وی پارلیمنٹ کے آزمائشی نشریات کا آغاز ہوگیا۔


تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی وی کے نئے چینل پی ٹی وی پارلیمنٹ کے افتتاح کرتے ہوئے اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ عوام کو پارلیمانی نظام سے آگاہی دینی ہے منتخب ایوان کی کارروائی ہر پاکستانی دیکھے پارلیمنٹ چینل عوامی آرا کا ذریعہ بنے گا ہم نے پارلیمنٹ کے دروازے سب کے لئے کھول دیے ہیں 200سے زائد وفود کو پارلیمنٹ کی کارروائی دکھائی جس میں یونیورسٹیز کالجز اور سکولوں کے بچے بھی شامل ہیں ۔


اس موقع پروزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ نئے چینل سے پارلیمنٹ کی کارروائی پورے ملک میں جائے گی جس سے عوام اپنے منتخب نمائندوں کی کارکردگی سے آگاہ ہوں گے پی ٹی وی پارلیمنٹ منخب نمائندوں اور عوام رابطہ بھی جوڑے گا اور قائمہ کمیٹیوں کی کارروائی سے عوام باخبر رہ سکیں گے افتتاحی تقریب میں مینجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹیلی ویژن احمد نواز اسکھیرا نے پی ٹی وی پارلیمنٹ کے افتتاح کو اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی پارلیمان کُل وقتی چینل ہوگا جمہوریت کے استحکام کا باعث بنے گا اور عوام کو پارلیمانی اور مختلف کمیٹیوں میں ہونے والی کارروائی کے بارے میں جاننے کا موقع ملے گا۔


ای پیپر