Photo Credit INP

قوم اور فوج کی قربانیوں سے امن کے راستے پر گامزن ہیں،آرمی چیف
30 مئی 2018 (20:54) 2018-05-30

کوئٹہ،راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی عظیم قربانیوں کی بدولت امن کی راہ پر گامزن ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ کوئٹہ کے موقع پر آرمی افسران سے خطاب میں کیا۔

آئی ایس پی آر سے جار ی بیان کے مطابق آرمی چیف نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کام ابھی مکمل نہیں ہوا ابھی پائیدار امن کے لئے مزید منرلیں طے کرنا ہیں، انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی عظیم قربانیوں کے باعث ملک امن کی راہ پر گامزن ہوگیا ہے۔

پاک فوج کے نوجوان افسران کی آپریشنز میںکردار اور کارکردگی کا اعتراف و سراہاتے ہوئے آرمی چیف نے انہیں پیشہ ورانہ صلاحیتیوں کو جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

آرمی چیف نے سدرن کمانڈ کوئٹہ کا دورہ کیا جہا ں پر آرمی چیف کو خوشحال بلوچستان ، کوئٹہ سیف سٹی منصوبہ اور پاک افغان بارڈر کے بلوچستان حصے پر باڑ بارے بریفنگ دی گئی ، آرمی چیف نے سکیورٹی اقدامات اور سماجی اقتصادی ترقی پر اطمینان کا اظہار کیا۔


ای پیپر