File Photo

چوہدری نثار میں بچپنا اور انہیں بچوں کی طرح منانا پڑتا ہے:شہباز شریف
30 مئی 2018 (17:22) 2018-05-30

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان 1988میں نواز شریف کے قریبی دوست اور میرے مخالف تھے، ان میں بچپنا ہے اور ہمیں انہیں بچے کی طرح منانا پڑتا ہے۔

ایک نجی ٹی وی کو دیئے گئے مختصر انٹرویو میں شہباز شریف نے کہا کہ اصل میں چوہدری نثار علی خان پہلے میاں محمد نواز شریف کے دوست تھے یہ 1988کے زمانے کی بات ہے کہ وہ نواز شریف کے دوست اور میرے مخالف تھے اور وہ کئی دفعہ نواز شریف کو میری شکایتیں بھی کر چکے تھے اور چوہدری نثار کی وجہ سے مجھے نواز شریف نے کئی مرتبہ ڈانٹا بھی اور جھاڑ بھی پلوائی.

تاہم بعد ازاں چوہدری نثار علی خان میرے گہرے دوست بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ ان میں بچپنا ہے اور انہیں بچے کی طرح منانا پڑتا ہے۔


ای پیپر