Photo credit Yahoo

سونم کپورکو منگل سوتر ہاتھ میں پہننا مہنگا پڑ گیا
30 مئی 2018 (16:50) 2018-05-30

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کو انند آہوجا سے شادی کے بعد منگل سوتر گلے میں پہننے کے بجائے ہاتھ میں پہننا مہنگا پڑگیا۔بالی ووڈ میں کئی دنوں سے بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور اور فیشن ڈیزائنرانند آہوجا کی شادیوں کے چرچے تھے ۔

سونم اپنی فلم ”ویر دی ویڈنگ“ کی پروموشن میں مصروف ہیں لیکن انہیں سوشل میڈیا پر اپنی تصویر پوسٹ کرنا مہنگا پڑگیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصاویر پوسٹ کی گئی جس پر سونم کو بھارتی مذہب کے مطابق گلے میں پہنے جانے والے منگل سوتر کو ہاتھ میں پہننے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

ایک مداح نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ کیا اب منگل سوتر کو بریسلیٹ کے طور پر ہاتھ میں پہنا جا سکتا ہے کیا آپ اب ہندو مذہب کی پیروی نہیں کرتی۔


ای پیپر