Photo Credit Yahoo

پی ٹی آئی نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے ناصر خان کھوسہ کا نام واپس لے لیا
30 مئی 2018 (16:39)

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کا ایک اور یوٹرن، نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے ناصر خان کھوسہ کا نام واپس لے لیا۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ کیلئے کچھ دیر میں نیا نام تجویز کریں گے۔


واضح رہے کہ پنجاب حکومت اور اپوزیشن میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ناصر سعید کھوسہ کا نام فائنل ہوا تھا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے میاں محمود الرشید کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ناصر کھوسہ اچھی شہرت کی حامل شخصیت ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن وقت پر ہوں۔


ای پیپر