Photo Credit Yahoo

کیا امتحان میں پاس ہو جائینگے ؟صحافی کے سوال پر کیپٹن ر صفدر کا دلچسپ جواب
30 مئی 2018 (16:08)

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کیپٹن صفدر ایون فیلڈ ریفرنس میں بیان قلمبند کرانے کیلئے احتساب پہنچ گئے، عدالت پہنچنے پر لیگی رہنما کو صحافیوں سے گھیر لے لیا ،ایک صحافی کے سوال ”کیپٹن صاحب باقی سوالوں کی تیاری مکمل ہے“؟کے جواب میں کیپٹن صفدر نے کہا کہ تیاری تو گزشتہ آٹھ مہینوں سے مکمل ہے۔

اسی دوران دوسرے صحافی نے سوال کیا ”کیاامتحان میں پاس ہوجائیں گے؟“تو کیپٹن صفدر نے جواب دیا کہ پاس تو 33نمبر والاہوتاہے، انشاءاللہ ہم تو ٹاپ کریں گے۔واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا بیان قلمبند ہو چکا ہے جبکہ کیپٹن صفدر آج دوسرے دن اپنا بیان قلمبند کرائیں گے۔گزشتہ روز کیپٹن صفدر نے 128سوالوں میں سے 80سوالات کے جوابات قلمبند کرائے تھے۔


ای پیپر