Photo Credit Yahoo

امریکہ پاکستان میں پر امن انتقال اقتدار کی توقع رکھتا ہے :امریکی محکمہ خارجہ
30 مئی 2018 (15:17)

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان میں شفاف انتخابات اور پر امن انتقال اقتدار کی کی توقع رکھتا ہے‘ امریکہ نے تاحال پاکستان کے انتخابات کیلئے مبصرین بھجوانے کا فیصلہ نہیں کیا ‘عالمی اداروں اور مندوبین کی الیکشن کی نگرانی کی حمایت کرتے ہیں۔

بد ھ کو امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکہ پاکستان میں شفاف انتخابات کی توقع رکھتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان میں عام انتخابات کے بعد پرامن انتقال اقتدار کی توقع رکھتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا بین الاقوامی اداروں اور مندوبین کی الیکشن کی نگرانی کی حمایت کرتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے فی الحال پاکستان میں عام انتخابات کے لیے مبصرین بھجوانے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔خیال رہے کہ ہفتے کے روز صدر مملکت ممنون حسین نے ملک میں 25 جولائی کو عام انتخابات کے انعقاد کی منظوری دی تھی۔ ملک بھر میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کےانتخابات ایک ہی دن ہوں گے۔ صدر مملکت نے الیکشن کمیشن کی بھیجی گئی سمری پر دستخط کر دیے تھے۔


ای پیپر